گجرات : محلہ علی مسجد نزد جامعتہ الشرفیہ گلیوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ؛ بلدیاتی ادارے غائب راہگیر و مکینوں کو مشکلات کا سامنا

گجرات (نمائندہ خصوصی) محلہ علی مسجد نزد جامعتہ الشرفیہ گلیوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ؛ بلدیاتی ادارے غائب راہگیر و مکینوں کو مشکلات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات شہر میں واقع محلہ علی مسجد نزد جامعتہ الشرفیہ کے بالکل ساتھ اور ملحقہ گلیوں کے مرکزی راستوں کو اسلامیہ اسکول سے ملانے والی گلی میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے نہ صرف گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں بلکہ راہگیروں اور مکینوں کیلئے بھی شدید مشکلات پیدا ہورہی ہیں علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات و متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کرکے گلیوں سے پانی نکاسی کو مستقل طور پر ممکن بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں