عارف والا : منظورالعارفین ویلفئیر ٹرسٹ کا مقامی تاجروں کے تعاون سے محنت کش اور مزدور طبقہ کےلیےروزانہ کی بنیاد پر فری دسترخوان کااہتمام

عارف والا ( نمائندہ خصوصی ) منظورالعارفین ویلفئیر ٹرسٹ کا مقامی تاجروں کے تعاون سے محنت کش اور مزدور طبقہ کےلیےروزانہ کی بنیاد پر فری دسترخوان کااہتمام ۔گلشن اقبال پارک میؔ منعقدہ فری دستر خوان کی نگرانی قاری مظہر علی کررہے ہیں۔دسترخوان کے وزٹ کے موقع پر فرزندعارف والا رانا شہزاد احمدخاں کاکہناتھا کہ یہ مذدور , محنت کش اور حقداروں کی خدمت کےلیے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ہمیں بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیناچاہیے اس ٹرسٹ کی کامیابی کےلیے ہم ہمہ وقت حاضر رہیں گے دستر خوان پہنچنے پر فرزندعارف والا راناشہزاد احمد خان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں