بھمبر : عام آدمی پارٹی پاکستان نے آزاد کشمیر کے تمام حلقوں سے آئندہ عام انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کردیا

بھمبر (نمائندہ خصوصی) عام آدمی پارٹی پاکستان نے آزاد کشمیر کے تمام حلقوں سے آئندہ عام انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کردیا۔ڈیلی جستجو ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے چیئرمین خالد فاروق نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کا ہمیشہ سے استحصال کیا ہم آزاد کشمیر بھر میں عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے امیدوار کھڑے کریں گے اور عوام کے حقوق کی ہر محاز پر جنگ لڑی جائے گی انھوں نے مزید کہا کہ وہ میرپور کے حلقہ چکسواری سے انتخابات میں حصہ لیں گے اسی طرح آزاد کشمیر بھر کے ہر حلقہ سے امیدوار کھڑا کریں گے اور عوام کی فرسودہ نظام سے جان چھڑائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں