گجرات:معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 13 اسیران رہا

گجرات ( نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ نے سینئر سول جج شفاقت علی، سول جج لبنی صغیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 13 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا. فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہسپتال، کچن سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں