گجرات : بڑیلہ شریف میں غیر قانونی منی پمپ اورایل پی جی شاپ سیل

گجرات ( نمائندہ خصوصی ) سول ڈیفنس کی ٹیم نے بڑیلہ شریف میں کاروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی منی پمپ اورایل پی جی شاپ سیل کر دی ہے، ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق کی زیر نگرانی چیف انسٹرکٹر منشاء بٹ اور ان کی ٹیم نے بڑیلہ شریف میں چیکنگ کی اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر چلنے والے منی پٹرول پمپ اور ایل پی جی کی دوکانوں کو سیل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں