خوشاب : پنجاب ایجوکیٹرز یونین تحصیل نور پور تھل کے رہنما ملک محمد اعظم چن کی ممتاز ماہر تعلیم جناب ملک فضل الہی فضل کو بطور ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) پنجاب ایجوکیٹرز یونین تحصیل نور پور تھل کے رہنما ملک محمد اعظم چن نے ممتاز ماہر تعلیم جناب ملک فضل الہی فضل کو بطور ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے علم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے اساتذہ کرام کی یہ خوش قسمتی ہے کہ انہیں جناب ملک فضل الہی فضل جیسے عظیم علم دوست آفیسر ملے ہیں ۔ ایجوکیٹرز یونین کے رہنما نے کہا کہ ملک فضل الہی فضل کی محکمہ ء تعلیم کے لیے گرانقدر خدمات ہیں۔ آپ نہ صرف ضلع خوشاب بلکہ سرگودھا ڈویژن کا فخر ہیں۔ آپ کا شمار پنجاب کے ممتاز ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے۔ ملک محمد اعظم چن نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ا نے سر فضل الہی فضل کو اعلی ا انتظامی صلاحیتیں ودیعت کی ہیں۔ انشاءاللہ موصوف اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع خوشاب کی اساتذہ برادری سمیت یہاں کے تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیٹرز یونین ضلع خوشاب جناب ملک فضل الہی فضل کی بطور ایکٹنگ سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب تعیناتی کا دلی خیرمقدم کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں