خوشاب : محکمہ ءپولیس ضلع خوشاب کے عوام دوست اقدام ،عوامی سماجی حلقوں کا زبردست خراج تحسین ،عوامی ریلیف کے لئے کھلی کچہریوں کے انعقاد سمیت قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

خوشاب (رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) محکمہ ءپولیس ضلع خوشاب کے عوام دوست اقدام ،عوامی سماجی حلقوں کا زبردست خراج تحسین ،عوامی ریلیف کے لئے کھلی کچہریوں کے انعقاد سمیت قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت کی ہدایت ہرضلع خوشاب میں عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کےلیے جہاں تھانہ سطح پر کھلی کچہریوں کاانعقاد کیا جارہا ہے وہاں سماج دشمن اور قانون شکن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں موثر کریک ڈاؤن بھی جاری ہے ۔تحصیل نور پور تھل میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سعید اللہ خان ،ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل ملک حبیب نواز اعوان اور ایس ایچ او تھانہ جوڑاکلاں محمد محسن کھلی کچہریاں منعقد کرنے کےساتھ ساتھ اور کرائمز پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ جوہر آباد ،خوشاب ،قائد آباد ،کٹھہ سگھرال اور مٹھہ ٹوانہ سمیت دیگر تھانوں میں بھی عوامی ریلیف کے لئے کھلی کچہریوں کےانعقاد سمیت معاشرتی اصلاح وفلاح کے لئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ان عوام دوست اقدامات کو زبردست سراہتے ہوئے پولیس ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے جملہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے عوام کی بہبود کے لئے محکمہء پولیس ضلع خوشاب اپنے سلوگن “خوشاب پولیس کاعزم ، عوام کی خدمت اور عوام کا تحفظ پر مکمل عمل پیرا ہوکر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں