کسووال : درجنوں دیہاتوں کو نہری پانی مہیا کرنے والی12ایل نہر سالانہ بندی سے پہلے ہی آئے روز بند ہونا معمول بن گیا

کسووال (رپورٹ : طیب عباس ) درجنوں دیہاتوں کو نہری پانی مہیا کرنے والی12ایل نہر سالانہ بندی سے پہلے ہی آئے روز بند ہونا معمول بن گیا زمینداروں کو پریشانی کا سامناپانی کی بندش سے گندم کی کاشت اور دوسری دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ اس کے علاوہ 12 ایل نہر کے وہ علاقے جہاں زمینوں کو ٹیوب ویل کا پانی لگانے سے شدید مالی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے زمیندار اپنی فصل کاشت اور آبپاشی کرنےسے محروم محکمہ انہار سرخ ریچھ بن گیا ہے جو ایک علمیہ ہے کاشتکاروں کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ انہار کو کوئی پوچھنےوالہ نہیں آئے روز غیر اعلانیہ نہری بندش سے زمیندار طبقہ بہت زیادہ پریشان ہیں کاشتکاروں نےوزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کاشتکاروں کومزید نقصان سے بچایا جا سکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں