سرگودھا : سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف محکمہ لائیو سٹاک کی کاروائی ؛ قصاب گرفتار

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف محکمہ لائیو سٹاک کی کاروائی ؛ قصاب گرفتارتفصیلات کے مطابق تحصیل ساہیوال میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد عمران نے عوامی شکایات پر دادن چوک میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت برآمد کرلیا اور ملزم سرفراز کے خلاف سلائٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرا دیا اس موقع پر ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں کہیں بھی مضر صحت پانی ملا گوشت فروخت کیا گیا تو ان قصاب کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں