گجرات / ڈنگہ : دھول خورد تا دلانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار آئے روز ٹریفک حادثات جبکہ ایمبولینس سروس کیلئے بھی حالت ابتر

گجرات / ڈنگہ (رپورٹ : سید عمران علی) دھول خورد تا دلانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار آئے روز ٹریفک حادثات جبکہ ایمبولینس سروس کیلئے بھی حالت ابتر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات اور ڈنگہ کو ملانے والی مین سڑک دھول خورد تا دلانوالہ جگہ جگہ سے انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گڑھے پڑ چکے ہیں جو خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ اس سڑک پر مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانا بھی ناممکن ہوچکا ہے کیونکہ ایمبولینس ان گڑھوں سے مریض کو بچانے کیلئے جگہ جگہ بریک لگنے کی وجہ سے بروقت مریض کو ہسپتال منتقل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپاتی ۔ اہلیان علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطلابہ کیا ہے کہ سڑک کو نئے سرے سے جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں