جمبر : گوشت کے بعد انڈوں کے ریٹ کو پر لگ گئے ؛ فی انڈہ 20 سے 25 روپے میں فروخت ؛ خریدار پریشان ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمبر ( رپورٹ : طیب جوئیہ ) جمبر دکانداروں نے خریداروں کے ہوش اڑادیئے ، گوشت کے بعد انڈوں کے ریٹ کو پر لگ گئے انڈہ 20 سے 25 روپے تک فروخت ہونے لگا عوام کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جمبر میں دکانداروں کی من مانیاں عروج پر عوام مہنگائی کے دلدل میں مزید پھنس گئی سردی کی شدت بڑھتے ہی انڈہ کی مانگ میں اضافہ جس کا دکاندار بھی خوب فائدہ اٹھانے لگے دیگر خشک میوہ جات کی طرح انڈے کے ریٹ میں بھی اضافہ عام دکانوں پر انڈا 20 سے 25 روپے تک فروخت ہونے لگا عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں