خوشاب : ضلع خوشاب کے چاررکنی وفد کی پی ایم ایل این صوبہ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان سے خصوصی ملاقات

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ضلع خوشاب کے چاررکنی وفد کی پی ایم ایل این صوبہ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان سے خصوصی ملاقات، وفد کی قیادت سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھاء نےکی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے صدر سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خان کے ساتھ ضلع خوشاب کے چار رکنی وفد نے خصوصی ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھاء کررہے تھے۔ وفد میں پنجاب بار کونسل کے نومنتخب رکن ایڈووکیٹ ملک ابرار حسین جسرہ، چوہدری سہیل گجر اور اسلم حیات خان شامل تھے ۔ وفد نے رانا ثنا اللہ خان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہء خیال کیا ۔اس موقع پر وفد نے رانا ثنا اللہ خان کی خدمات کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ موصوف ملک و قوم کی بے لوث خدمت کے لیے اپنا اہم فعال کردار ادا کرتے رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں