خوشاب : تحصیل نورپور تھل کے قصبہ رنگ پور بگھور میں مقامی سبزی فروش کا عوام دوست اقدام ، سبزی اور پھلوں کی ارزاں نرخوں پر فروخت جاری

وشاب (رپورٹ : راجہ نور الہی عاطف ) تحصیل نورپور تھل کے قصبہ رنگ پور بگھور میں مقامی سبزی فروش کا عوام دوست اقدام ، سبزی اور پھلوں کی ارزاں نرخوں پر فروخت جاری ۔ نورپورتھل کے نواحی قصبہ رنگپور بگھور کے چوک لاری اڈہ پر مقامی سبزی فروش نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ارزاں نرخوں پر سبزی اور پھل فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔سبزی فروش نے عام غریب آدمی کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہم علاقہ کے باسیوں کو روزانہ کی بنیاد پر تازہ سبزیاں اور پھل حیرت انگیز کم نرخوں پر فراہم کریں گے جو کہ پہلےعام غریب آدمی کی استطاعت سے باہر تھے۔ اب انہیں واضح مالی ریلیف ملے گا۔ دریں اثنا علاقہ کے عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے رنگپوربگھور کے اس سبزی فروش کے عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوءے اسے خراج تحسین پیش کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں