جمبر : آر یو جے علاقائی صحافیوں کی آواز بن چکی ہے ؛ رفیق جوئیہ

جمبر ( رپورٹ : طیب جوئیہ ) آر یو جے علاقائی صحافیوں کی آواز بن چکی رفیق جوئیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی تنظیم نے علاقائی صحافیوں کو حقوق دلوانے کی بات کی گئی تفصیلات کے مطابق صدر سٹی پریس کلب جمبر کوآرڈینیٹر ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل پتوکی محمد رفیق جوئیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے شعبہ کی عزت و وقار کو بلند رکھنے کے لئے عملی جدوجہد کرنا ہوگی بلاشبہ تمام علاقائی اور مقامی صحافیوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کے خاتمے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد ضروری ہے جس کے لئے ہر صحافی کو نہ صرف متحرک ہونا پڑے گا بلکہ اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر علاقائی صحافیوں کی ملک گیر سب سے بڑی تنظیم ریجنل یونین آف جرنلسٹس RUJ پاکستان کا حصہ بن کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی محمد رفیق جوئیہ کا مزید کہنا تھا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی علاقائی صحافیوں کے لیے قربانیاں قابل تحسین ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر علاقائی صحافی آر یو جے کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنی آواز بلند کریں تو حکومت علاقائی صحافیوں کے حقوق اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں