خوشاب : چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب کے علم دوست اقدام، تعلیمی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب کے علم دوست اقدام، تعلیمی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین ممتاز ماہر تعلیم ملک فضل الہی نے جب سے بطور ایکٹنگ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب کا قلمدان سنبھالا ہے ۔موصوف بتدریج علم دوست اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ جس پر ضلع خوشاب کے عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔جناب ملک فضل الہی فضل سے چند روز قبل پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حیات شاہی کھرل نے ضلع خوشاب کے اساتذہ کرام کے لئے کنوینس الاؤنس کے اجراء کی استدعا کی جس پر انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کر دیاہے۔ پی ٹی یو ضلع خوشاب نے توقع ظاہر کی ہے کہ ملک فضل الہی فضل اساتذہ کرام کے کے دیگر دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں