
بہاولپور ( نمائندہ خصوصی ) استاد کی عزت کرنے والے شاگرد ہی معاشرہ میں عزت پاتے ہیں۔تھانہ سول لائنز بہاولپور کے پولیس افیسر فرحان حسین کے ساتویں کلاس کے استاد سید انور شاہ صاحب جب تھانہ میں ان کے پاس کسی مسلے کے لئے آئے تو ایس ایچ او نے انکے قدموں میں بیٹھ کر انکا نہ صرف مسئلہ سنا بلکہ اسکو فوری طور پر حل بھی کیا۔ اساتذہ کا احترام کرنیوالے زندگی میں کبھی ناکام و نامراد نہیں ہوتے ۔
