کراچی : حنا خواجہ کا بیٹی کی شادی میں رقص، ویڈیو وائرل

بیٹی کی شادی کے لمحات بہت ہی حسین ہوتے ہیں، حنا خواجہ (فوٹو: سوشل میڈیا)

کراچی (شوبز رپورٹر)  اداکارہ و میزبان حنا خواجہ نے بیٹی کی شادی میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہمسفر، چڑیل، باغی اور زندگی گلزار ہے جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنے  والی حنا خواجہ بیات اکثر سنجیدہ موضوعات پر مبنی شو بھی کرتی نظر آتی ہیں اور اسی منفرد انداز کی وجہ سے انہیں کافی پسند بھی کیا جاتا ہے لیکن وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ ان دنوں حنا خواجہ اپنی بیٹی نتاشا کی شادی میں مصروف ہیں، اسی ضمن میں انہوں نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بیٹی کی مہندی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر مادھوری اور ایشوریہ رائے کا مشہور بھارتی گیت ’ڈولا رے ڈولا  رے‘ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے عنوان میں حنا خواجہ نے یہ بھی لکھا کہ جب آپ کی بیٹی کی شادی ہو رہی ہو اور وہ اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والی ہو تو یہ لمحات بہت ہی حسین ہوتے ہیں، میری دعا ہے کہ اپنی زندگی میں صحت، دولت، کامیابی اور خوشی ہمیشہ اُس کے ساتھ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں