لاہور : اینگن التان المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

اشف ضمیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ، فوٹوسوشل میڈیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)  ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والے ٹاک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان لانے والے بزنس مین کاشف ضمیر جو ٹک ٹاکر بھی ہے کو گرفتار کرلیا۔ کاشف ضمیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جمعرات کی صبح چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے جب کہ اس کا سیکیورٹی گارڈ بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی گرفتاری سے قبل لاہور کی غالب مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ اینگن التان کے دورہ پاکستان کے دوران وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کاشف ضمیر کو ہر جگہ ان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا پروجیکٹ سائن کیا تھا۔ تاہم اس رقم میں سے ترک اداکار کو صرف آدھی رقم ہی ادا کی گئی۔ ایک انٹرویو کے دوران کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ آدھی رقم اینگن التان کو اس وقت ادا کی جائے گی جب وہ پاکستان آکر شوٹنگ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں