جمبر : خان نذیر احمد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی خصوصی دعائیہ محفل

جمبر ( رپورٹ : طیب جوئیہ ) خان نذیر احمد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی و خصوصی دعائیہ محفل کا اہتمام والد کی جدائی کا غم ساری زندگی نہیں بھلا سکتے منیر خان ساقی ہماری تو پہچان ہی والد تھے گفتگو کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع قصور اور سرپرست سٹی پریس کلب جنرل منیرخان ساقی کے والد محترم سابق چیئرمین خدمت کمیٹی تحصیل چونیاں خان نذیر احمد خان رضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے جن کے ایصال ثواب کے لئے مرکزی جامعہ مسجد چھانگا مانگا میں قل خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے سیاسی ، سماجی اور صحافی برادری سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی دوران محفل صاحبزادہ خان نذیر خان نصیر مصطفٰی ہمدمی کی نعت پر ہر آنکھ نم ہو گئی اس موقع پر منیر خان ساقی کا کہنا تھا کہ ہماری تو پہچان ہی والد تھے ان کی جدائی کا غم ساری زندگی نہیں بلا سکتے محفل کے احتتام پر پیر محمد اقبال خان ربانی ہمدمی نے خان نزیر خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں