

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کٹھہ سگھرال نے سانحہاے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے طالب علم تنویر حسین جن کا تعلق خوشاب سے تھاکی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کٹھہ سگھرال نے سانحہاے پی ایس میں شہید تنویر حسین کے والدین سے ملاقات کی اور ڈی پی او خوشاب کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچے ہمارا فخر ہیں اور ہم بحثیت ایک فورس ان کی اس شہادت کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
