خوشاب : ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کے زیراہتمام فاطمہ جناح ہال جوہر آباد میں علماء مشائخ کانفرنس؛ ایم پی اے محترمہ ساجدہ بیگم آہیر کی بطورمہمان خصوصی شرکت

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کے زیراہتمام فاطمہ جناح ہال جوہر آباد میں علماء مشائخ کانفرنس قومی یکجہتی بسلسلہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا انعقادکیاگیا۔ تقریب میں ایم پی اے محترمہ ساجدہ بیگم آہیر نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں نے کی۔ کانفرنس میں مولانا محمد زبیر، مولانا ذکی الحسنین خان، مولانا سید تقی نقوی، مولانا محمد سلیم الرحمن،مولانا ظفر الحق بندیالوی، مولانا حبیب الرحمن یزدانی، قاری غلام محی الدین، مولانا عبدالخالق، دیگر علماء کرام، اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ملک فضل الٰہی فضل، ڈپٹی ڈائریکڑ ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشسب پروفیسر تنویر قریشی ودیگر ضلعی محکموں کے افسران، اساتذہ کرام اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر ہیڈماسٹر شاہد اقبال نےبطریق احسن سر انجام دیے۔ ایم پی اے ساجدہ آہیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ خوشاب کو اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں اور قومی یکجہتی کے سلسلے میں ایک شاندار کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ علماء ِ کرام نے اے پی ایس کے شہدا ء کی یاد میں، قومی یکجہتی اور اسلام میں امن پسندی کے حوالے سے مثبت گفتگو کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں نے علماء ِے کرام اورتمام شرکاءے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔کانفرنس کے آخر میں اے پی ایس کے شہداء کے ایصال ثواب اور ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں