ساہیوال : ساہیوال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیڈو وزارت برائے ہیومن رائٹس پاکستان کی جانب سے ساہیوال میں آل پاکستان بین المذاہب دفاع انسانی حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

ساہیوال ( رپورٹ نصرت عباس نصرت ) ساہیوال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیڈو وزارت برائے ہیومن رائٹس پاکستان کی جانب سے ساہیوال میں آل پاکستان بین المذاہب دفاع انسانی حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔كانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا ۔ کانفرنس میں معروف سماجی مذہبی و سیاسی راہنماؤں کی شمولیت انسانی حقوق اور بے لوث انسانی خدمات پر کام کرنے والے ورکروں کو ایوارڈ دیئے گئے ۔۔۔ کانفرنس میں مختلف مہمانان گرامی نے خطاب کیا جس میں انسانی حقوق سے متعلق اپنے خطبات میں مختلف انسانی مسائل پر توجہ دلائی گئی اور کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ۔۔کانفرنس میں علامہ اصغر عارف چشتی پارلیمانی سیکرٹری سردار مہندرپال سنگھ صاحب زادہ محمد نعمان مصطفی چشتی رابنسن فرانسس ۔میاں نوید اسلم علامہ محمد حسان مصطفی چشتی علامہ عاصم مخدوم صاحب زیادہ صوفی پیر محمد نعیم سیفی صاحب زادہ محمد اعجاز قادری کے علاوہ مرکزی چیئرمین مراد تھے کانفرنس کے اختتام پر وطن عزیز کے لیے دعائے خیر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں