خوشاب : ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیزکمیٹی خوشاب کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ملک ضیاء الرحمن ٹوانہ کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں منعقد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیزکمیٹی خوشاب کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ملک ضیاء الرحمن ٹوانہ کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری کمیٹی اے ڈی سی (آر) خوشاب عدیل حیدر،تحصیلدارخوشاب،ڈی ایس پی عبدالرحمن،ایس این اے اسرار احمد،ڈسٹرکٹ اٹارنی،کمیٹی کے متعلقہ ممبران کے علاوہ درخواست دہندگان وغیرہ موجو دتھے۔ اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے چیئرمین کمیٹی ملک ضیاء الرحمن ٹوانہ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کی طرف سے کمیٹی کے مختلف فیصلہ جات پر بتدریج ضروری اقدامات اٹھانے کےاقدامات کو بہت سراہا اور کہا کہ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے بھی ہمارے ان بہترین اقدامات کو بے حد سراہا جارہا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خوشاب اور دیگر ضلعی انتظامیہ کی بہترین کاوشوں سے ان فیصلہ جات کو تکمیل تک پہنچا نے کے اقدامات زبردست خراج تجسین کے لائق ہیں۔ملک ضیاء الرحمن ٹوانہ نے کہاکہ اس فورم پر اوورسیز پاکستانیز کے کیسو ں کو صاف اور شفاف طریقے سے جلد حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ اس موقع پر کمیٹی نے مختلف کیسوں کا بھی بغور جائزہ لیا اور ضروری احکامات بھی صادر کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں