دسمبر 2014 ہمیں یاد دلاتا ہے آرمی پبلک اسکول پشاور کا وہ سانحہ جس نے ہر پاکستانی کے دل کوچیر ڈالا ؛ تحریر : چودھری وسیم ارشاد۔ساہیوال

سولہ (16) دسمبر 2014 ہمیں یاد دلاتا ہے آرمی پبلک اسکول پشاور کا وہ سانحہ جس نے ہر پاکستانی کے دل کوچیر ڈالا ایک ایسا دلخراش واقعہ جو بلیک ڈے سے ہمیں یاد رہے گا جس دن 144 افراد جن میں اکثریت معصوم بچوں کی تھی کو بیدردی سے شہید کر دیا گیا اور دہشت گردوں نے ایک سیکنڈ کے لئے بھی نہ سوچا کہ وہ معصوم بچوں کو مار رہے ہیں جبکہ اس واقعہ کو 6 سال بیت گئے لیکن وہ واقعہ نہ بھولنے والا واقع ہے آج بھی ہم جب آرمی پبلک اسکول کے واقعہ کی کی تصاویر یا ویڈیو دیکھتے ہیں تو ہمارا جسم لرز جاتا ہے ہم آج بھی یقین نہیں کرتے ان شہید بچوں کی ماؤں کی کیا حالت زار ہو گئی جب وہ اپنے پیاروں کو یاد کرتی ہوں گے ہم آج بھی ان ماؤں کے احساسات کو شاید محسوس نہ کر سکیں جن کہ بچوں کو ظالم دہشتگردوں نے ان کی ماؤں سے جدا کیا اس میں کوئی شک نہیں یہ دن پاکستان کی تاریخ کا ایک بھیانک دن تھا جس دن بزدل ظالم دہشتگردوں نے ننھے معصوم فرشتہ نما بچوں پر فائرنگ کرکے ان کو شہید کیا بچوں کے کلاس روم کی خون آلود تصاویر اور ان کی یونیفارم آج بھی ہمیں یہ بتا رہی ہے کہ کیسے ان لاچار معصوم بچوں نے دہشت گردوں کا سامنا کیا 16 دسمبر کا وہی دن تھا جب پہلے دشمن نے سقوط ڈھاکہ کیا تب بھی دشمن نے ہماری پیٹھ پیچھے وار کیا جس سے ہمارا ملک دو لخت ہو گیا ابھی تو یہ زخم بھی نا بھرا تھا کے ظالم اور مکار دہشت گردوں نے ہمارے معصوم بچوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی آرمی پبلک سکول کا یہ اندوہناک واقعہ آج بھی تمام پاکستانیوں کے دل میں زخم کیے ہوئے ھے تمام پاکستانی قوم آج بھی ان شہداء کو نہیں بھولے اور آج بھی ہمارے زخم تازہ ہیں ہیں یقینا ان تمام شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ہماری مسلح افواج اور پاکستانی قوم اس خون کو کبھی بھی رائیگاں نہیں جانے دے گی آج کے دن تمام پاکستانی قوم ان تمام شہدا کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے وہ تمام شہداء ہمارے دلوں میں بسے ہوئے ہیں ان تمام شہدا کی بہادری اور شہادت کو تمام قوم سلام پیش کرتی ہے اور ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ پوری دنیا میں کہیں بھی دوبارہ کوئی بھی ماں اس جیسا دن نہ دیکھے اللہ تبارک و تعالی تمام شہداء کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان تمام شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد ۔ پوری پاکستانی قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں