خوشاب : ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں ڈسٹر کٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی خوشاب کا زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب عدیل حیدر اجلاس

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈسٹر کٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)خوشاب عدیل حیدر نے کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر اورنگزیب ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد اعجاز،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو 1122 انجینئر عبدالرشید،ڈی ڈی ایم اے کے کوآرڈینٹر احمد سعید،بلڈنگز،ہائی ویز اوردیگر محکموں کے افسران اورنمائندگان نے شرکت کی۔صدر اجلاس نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو پراونشل گورنمنٹ کی تمام عمارات کا سروے کرانے اورخطرناک عمارتوں کی رپورٹ تیار کرنے،ہائی ویز کو سیلاب کے دنوں میں خراب انفراسٹر یکچر کی رپورٹ بنانے،سیکرٹری آر ٹی اے کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان مرتب کرنے اور دیگر محکموں کو اپنے اپنے پلان کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایات جاری کیں -انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کا آنا ایک قدرتی عمل ہے تاہم کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام محکموں کو اپنی تیاری مکمل رکھنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں