خوشاب : ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کا نورپورتھل کا خصوصی دورہ ؛ حکومت پنجاب کی طرف سے عوامی ریلیف کے لیے کئے گئے اقدامات کا جائزہ

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں نے نورپورتھل کا خصوصی دورہ کرکے حکومت پنجاب کی طرف سے عوامی ریلیف کے لیے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ میڈم مسرت جبیں نے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل کا وزٹ کرکے مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل ڈاکٹر امیر عمر نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریفنگ دی۔لاجسٹک آفیسر فیصل شہزاد اعوان،ایڈمن آفیسر حافظ عنصر اور دیگر میڈیکل سٹاف بھی اس موقع پرموجودتھا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملہ کی تعیناتی سمیت ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ۔ دورہء نورپورتھل کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کچہری روڈ پر قائم سہولت بازار کا بھی وزٹ لیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت اور چیف آفیسر میڈم حرا جاوید نے ڈپٹی کمشنر کو سہولت بازار میں عوامی ریلیف کے لیے کئے گئے اقدامات بارے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں