خوشاب : اللہ پاک کے فضل وکرم سے ضلع خوشاب کی دانتی برادری اور ملوال برادری میں صلح

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) اللہ پاک کے فضل وکرم سے ضلع خوشاب کی دانتی برادری اور ملوال برادری میں صلح ہو گئی۔ جس کی تقریب پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید محمودالحسن شاہ بخاری آستانہ عالیہ کوٹ گلہ شریف کی زیر نگرانی کٹھہ مصرال ڈیرہ پیراں والا منعقد ہوئی۔ تقریب میں جناب پیرغالب سلطان آستانہ عالیہ سلطان باہو شریف ،صدر تنظیم الاعوان سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ، سرپرست اعلی تنظیم الاعوان ملک مظہر اعوان ، چیف آف اعوان ملک صفدر اعوان ، ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان ، سابق چئیرمین ضلع کونسل ملک امیر حیدر سنگھا، ملک پرویز اعوان ، چوہدری عبدالمنان، ملک سعد بشیراعوان و دیگر موجود تھے اس موقع پر پیر آف کوٹ گلہ شریف کی طرف سے چیف آف اعوان ملک صفدر اعوان نے دونوں برادریوں کا شکریہ ادا کیا اور پیر صاحب نے دعا کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں