بھریا سٹی : احساس کفالت پروگرام سینٹر میں سرعام کرپشن ؛ مستحق خواتین سے 500 تا 2000 تک کی جبری اور غیر قانونی کٹوتی پر خواتین کا احتجاج اور کرپشن کیخلاف درخواست پر ڈی ایس پی بھریا عبدالستار اجن اور اسسٹنٹ کمشنر شاہد حسین سرکی کا سینٹر پر چھاپہ و گرفتاری

بھریا سٹی ( رپورٹ : محمد علی ملک ) بھریا سٹی احساس کفالت پروگرام سینٹر پر مستحق خواتین کے پیسوں سے جبری اور غیر قانونی کٹوتی ۔ بھریا سٹی احساس کفالت پروگرام سینٹر پر مستحق خواتین کے 500 سے دو ہزار کٹوتی۔مستحق خواتین کی درخواست پر ڈی ایس پی بھریا عبدالستار اجن اور اسسٹینٹ کمشنر شاہد حسین سرکی کا سینٹر پر چھاپہ ۔تین ڈواٸس مالک جو سر عام 500 کٹوتی کر رہے تھے گرفتار کر لیا گیا۔بھریا سٹی پولیس اسٹیشن پر سرکار کی مدعیت میں کیس داخل۔گرفتاری کے بعد احساس کفالت سینٹر بند مستحق عورتیں پریشان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں