ساہیوال : فیملی کئیر کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ ؛ اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر

ساہیوال ( رپورٹ: نصرت عباس نصرت ) فیملی کئیر کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس مین چلڈرن اسپشلسٹ ڈاکٹر صہیب شبیر۔میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر عاطف افضل ۔ڈاکٹر انجم توفیق ماہر امراض گائنی۔ڈاکٹر طلعت ماہر امراض گائنی۔ڈاکٹر حراالیاس فزیوتھراپسٹ نے فری چیک اپ ۔فری الٹرساونڈ۔فری لیبارٹری ٹیسٹ۔اور فری ادوایات بھی دی گئی۔اہل علاقہ کے مریضوں نے اسپتال کے ایم ڈی چوہدری وسیم ظہور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور چوہدری وسیم ظہور کا کہنا تھا کہ ہم ہر ممکن حدتک اپنے علاقے کی عوام کے لئے ایسے ہی فری میڈیکل کیمپ جن میں ادوایات۔الٹراساونڈ اور چیک اپ کرتے رہیں گئے۔تاکہ اللّٰہ پاک کی مخلوق کی جتنی زیادہ ممکن ہو سکے ان کی مدد کی جائے اور ایم ڈی اسپتال نے کہا ہے کہ اپنے دوستوں اور بھائیوں سید احمد شاہ۔بلال احمد۔ندیم ظہور۔تمام ڈاکٹرز۔اسپتال کے عملے کے بھی بہت مشکور ہیں جن کی مدد اور معاونت سے اس فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں