راولپنڈی : کورونا ویکسین کی اسمگلنگ بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف

راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی اسمگلنگ اور بلیک مارکیٹ سے منسلک گروہوں کے متحرک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا استعمال شروع ہوتے ہی پاکستان کے مختلف حصوں میں ادویات اور ویکسین کی اسمگلنگ اور بلیک مارکیٹ سے منسلک گروہوں کے متحرک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بلیک مارکیٹ سے وابستہ افراد پاکستانیوں کو آن لائن ویکسین خریداری اور گھر تک ویکسین پہنچانے کی گارنٹی کا جھانسہ دے کر پیسے بٹور رہے ہیں۔ کورونا ویکسین اورادویات کی بلیک مارکیٹنگ، اسمگلنگ کے انسداد کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں