گجرات : گجرات میں 16 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل نے بتایا ہے کہ ضلع گجرات میں 11 دسمبر کو مزید 16 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. انہوں نے بتایا کہ اس وقت گجرات میی133 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 مریض عزیز بھٹی شھید ھسپتال میں زیر علاج ہیں. انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے 11 مشتبہ مریض بھی مریض عزیز بھٹی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جنہیں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ محکمہ صحت گجرات نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ50407 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2942 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 2751 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور 55 اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت گجرات نے یکم ستمبر 2020 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 26272 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 632 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 4 اموات ہوئی ہیں، گجرات میں اب ت 96 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں