خوشاب : ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں الیکٹرانک میڈیاکلب اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی ایک پروقار تقریب کاانعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں الیکٹرانک میڈیاکلب اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں ضلع بھرمیں مختلف اداروں اور پیشوں کےسربراھان سمیت کثیرافرادنےشرکت کی اس موقع پرضلع خوشاب کےبہترین قاری، قاری پروفیسر مشتاق انورصدارتی ایوارڈ یافتہ ،بہترین ٹیچر،ڈاکٹر فتح محمد ملک پی ایچ ڈی ،بہترین کھیلاڑی،علی محمد ایشین چمپین ایتھلیٹکس، بہترین پرفارمنس، ریسکیو 1122خوشاب،بہترین عالم،مولانااظہارالحسن، بہترین گلوکار،عابدکنول، بہترین شاعر،راٸے تصور مرحوم، بہترین صحافی،الطاف چغتائی ، بہترین سماجی خدمات،چوہدری عطا اللہ مرحوم ،بہترین سولجر،ملک فاروق اعوان ایس ایس پی،بہترین خاتون آفیسر،نادیہ شفیق اے ڈی سی جی،بہترین ایڈمنسٹریٹر، میڈم مسرت جبیں ڈپٹی کمشنرخوشاب،بہترین کپتان ۔کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب، بہترین سپرنٹنڈنٹ جیل،میاں عنصرشاہ پورجیل اوربہترین بیوروکریٹ،حافظ شیرعلی ملک وفاقی سیکرٹری براٸےمواصلات شامل تھے کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس شاندارتقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ حافظ ظفرعلی ملک نے کی جبکہ ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔گیسٹ آف آنرملک فتح خالق بندیال ایم پی اے تھے جبکہ تقریب کی آرگناٸزنگ ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیاکلب خوشاب کے صدرراناظہیرساجد نے کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد اورتحصیل پریس کلب خوشاب کےممبران نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں