خوشاب : پی ڈی ایم کے مینار پاکستان کے جلسہ عام کے لیے تھل سے مسلم لیگی کارکنوں کا قافلہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این سرگودھا ملک محمد وارث کلو کی قیادت میں روانہ

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) پی ڈی ایم کے مینار پاکستان کے جلسہ عام کے لیے تھل سے مسلم لیگی کارکنوں کا قافلہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این سرگودھا ملک محمد وارث کلو کی قیادت میں روانہ علاقہ تھل کے مختلف دیہاتوں سےلیگی ورکرز قافلے میں شامل مسلم لیگی ورکرز جلسہ کو کامیاب بنائیں گے۔ ملک محمد وارث کلو کا ورکرز سے خطاب انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی قوت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی ہماری جماعت ملک کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی جلوس کی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور کاروں میں بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکنوں کے ہمرہ روانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں