خوشاب : ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں اور ایم پی ا ے ساجدہ بیگم آہیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس کا ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں اور ایم پی ا ے محترمہ ساجدہ بیگم آہیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں منعقد ہوا۔ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں ڈینگی مچھر کے لاروا کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔محکمہء صحت اور تمام دوسرے محکمے اپنی سرویلینس کو جاری رکھیں اور ہاٹ سپاٹ کی مؤثر مانیٹرنگ کریں۔ سرکاری دفا ترکی ہاؤس کیپنگ پر فوکس کریں۔اور تمام محکمے موبائل ایکویٹی کوبہتر کریں اورڈورمنٹس موبائلزکو ورکنگ میں لائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی او ایجوکیشن خوشاب محمد احسان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں کے موبائل یوزرز کو ایکٹیویٹ کریں۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر، فوڈ اتھارٹی،لیبر،کالجز، ریسکیو 1122،ڈی ایم او، فشریز اور دیگر محکموں نے اپنی اپنی کارکردگی کے سلسلے میں صدر اجلاس کو بریفنگ دی۔قبل ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اورنگزیب ملک نے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے انسداد ڈینگی کے ضمن میں تفصیل سے بریفنگ دی اور دیگر محکموں کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر راؤگلزار یوسف،ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹر طاہر حیات،سی ڈی سی آفیسر اسد حیات قریشی، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد، اسٹنٹ اینٹامالوجسٹ رانا ساجد کے علاوہ دیگرمحکموں کے افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں