لاہور : کشتی غرق ہونے کو ہے سواریوں کی جگہیں بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، مریم نواز

کشتی غرق ہونےلگےتو توازن کے لئےسواریوں کی جگہ تبدیل کردی جاتی ہے،مریم نواز فوٹو: فائل

 لاہور (نمائندہ خصوصی)  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا انشاءاللّہ! کشتی غرق ہونے کو ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ کشتی غرق ہونے لگے تو توازن قائم کرنے کے لیے سواریوں کی جگہ تبدیل کردی جاتی ہیں لیکن عوام کے سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کشتی غرق ہونے کو ہے انشاءاللّہ! سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا- آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی- لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو مہینوں سے دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا۔ واضح رہے کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور کے میدان میں پی ڈی ایم جلسہ کررہے ہے ، اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں