لاہور : پنجاب اور کے پی کے میں سی این جی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

پنجاب اور کے پی کے میں سی این جی پمس کو گیس فراہم نہیں خیا جائے گا، ایس این ایل جی

 لاہور (نمائندہ خصوصی)  پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں آئندہ 24 گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن گیس نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے گیس فراہمی معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک گیس فراہمی معطل رہے گی۔ جاری کردہ بیان کے مطابق گیس کی طلب و رسد کو متوازن رکھنے اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں