خوشاب : حکومت پنجاب بغیر کسی تفریق،بلا امتیاز اور برابری کی بنیاد پرہر طبقے کے فرد کو اس کاحق بہم پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے ؛ ملک امتیاز احمد مانگٹ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ نے عالمی دن برائے حقوق انسانی کے حوالے سے ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بغیر کسی تفریق،بلا امتیاز اور برابری کی بنیاد پرہر طبقے کے فرد کو اس کاحق بہم پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے -انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اس لیے ہر مردوزن،خصوصی افراد اور وطن عزیز میں رہنے والا ہر فرد اپنے بنیادی حق کی داد رسی کے لیے با اختیار عدالتوں سے مؤثر چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے -وہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس جوہرآباد کے زیر اہتما م شیلٹر ہوم میں عالمی دن برائے حقوق انسانی کی ایک منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خطاب کررہے تھے۔ -تقریب میں سپرنٹنڈنٹ شیلٹر ہوم میڈم آمنہ حیات،سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم ہما ء عزیز راجہ،سوشل ویلفیئرآفیسر میڈم ثمینہ راجہ،آفس کے ایمپلائز کے علاوہ شیر این جی او اور آوازٹو کے چیف آرگنائنرر ریاض احمد بھی شریک تھے -پروگرام کی آرگنائزر سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم ہماء عزیز راجہ تھیں -بعد ازاں سوشل ویلفیئر ڈیپار ٹمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام ایک آگاہی واک بھی انعقاد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں