اسلام آباد : پاکستان اور یورپی یونین کا بلوچستان کی ترقی کیلئے 11.1 بلین روپے کا معاہدہ

معاہدے کے تحت بلوچستان کیلئے آبی وسائل کی ترسیل، پرائمری اور مڈل ایجوکیشن پروگرام شامل ہے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یورپی یونین اور پاکستان کے مابین بلوچستان کی ترقی کے لئے 11 اعشاریہ 1 بلین روپے کا معاہدہ طے پاگیا۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین 11 ارب 1 کروڑ روپے کا معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے تحت بلوچستان کیلئے آبی وسائل کی ترسیل، پرائمری اور مڈل ایجوکیشن پروگرام شامل ہے۔ سیکرٹری ای اے ڈی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے یورپی یونین کے پروگرام پر شکر گزار ہیں۔ جب کہ سفیر یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں