گجرات : 20 وکلاء کیخلاف تھانہ ملکوال منڈی بہاؤالدین میں درج مقدمہ پر وکلاء کا شدید احتجاج ؛ گجرات سمیت پنجاب بھر کے وکلاء 11دسمبر بروزجمعہ کو احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے

گجرات (رپورٹ : عمران محمود بھٹی) پنجاب کے وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری محمد اکرم خاکسار ایڈووکیٹ کے مطابق پنجاب بار کونسل نے محمد اشرف ضیا ایڈووکیٹ سمیت 20 وکلاء پر تھانہ ملکوال ضلع منڈی بہاوالدین میں درج مقدمہ کی پرزور مذمت کی ہے، اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹے مقدمہ کو خارج کیا جائے۔ اس سلسلہ میں گجرات سمیت پنجاب بھر کے وکلاء 11دسمبر بروزجمعہ کو احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں