خوشاب : چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نورپورتھل ان ایکشن ؛ صفائی کے عملے کے کام کی نگرانی

خوشاب (رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نورپورتھل میڈم حرا جاوید کی زیر نگرانی شہر میں صحت و صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے عملہ ءصفائی کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جارہا ہے۔ شہرکے گنجان آباد محلوں سے کوڑا کرکٹ اور کچرا وغیرہ اٹھانے اور نکاسی ءآب کے نظام کو موثر بنانے کے لیے انفراسٹریکچر آفیسر محمد یونس اور انسپکٹر سنیٹری ورکرز عقیل خان بلوچ کی زیرقیادت مختلف سینیٹری ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئ ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے ٹاسک کے حصول کے لئے متحرک ہیں۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت اور چیف آفیسر میڈم حراجاوید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ میونسپل کمیٹی کی طرف سے مقررہ پوائنٹس پر اکٹھا کرکے رکھیں کیونکہ گلی محلوں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے پورا شہر فلتھ ڈپوکا منظر پیش کرنے لگتا ہے اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عملہ صفائ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ نورپور شہرکی خوبصورتی کے لئے ثمرآور اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں