خوشاب : ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم جوہر آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم جوہر آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ تھے۔ تقریب میں منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم اُمِ فروا ہمدانی،ممبر ایڈوائزری کمیٹی برائے صنعت زار ملک فخر اقبال رتیال،محکمہ ءسوشل ویلفیئر کے افسران ،سماجی تنظیم کے پروگرام آفیسر ملک ریاض چنٹراور دیگر تنظیموں کے افراد نے شرکت کی۔ ملک امتیاز احمد مانگٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں انسانی حقوق کی پالیسی پر مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے اور شہریوں کو بلا امتیاز مساوی حقوق دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مینجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم جورآباد میڈم اُمِ فروا ہمدانی اورملک فخر اقبال رتیال نے خطاب کرتے ہوئے اس دن کے حوالے سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھارت کے ناروا سلوک اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی پر وہ پر زور مذمت کی۔سیمینار کے اختتام پر ایک علامتی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں