خوشاب : ریسکیو 1122 کا کارنامہ ؛ اہلیان علاقہ کی اطلاع پر 1 دن کے نامعلوم نومولود کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال چائلڈ نرسری جوہرآباد منتقل کردیا

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ریسکیو1122 خوشاب نے عوام الناس کی خدمت کا بیڑا جس جاں فشانی سے اٹھایا ہوا ہے اس کی پاسداری کے لئے ہر قسم کی ایمرجنسی میں متاثرہ لوگوں کی بروقت مدد کرتے ہوئے قیمتی جانوں کو بچانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے گزشتہ دنوں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ایک دن کے نامعلوم نو مولود بچے کے ملنے کی دن سہ پہر کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق اہل علاقہ کو پٹرولنگ چیک پوسٹ گروٹ روڈ کے قریب ایک نامعلوم نومولود بچہ ملا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے بچے تک رسائی حاصل کی اہل علاقہ کو ملنے والا نامعلوم بچہ مٹی میں لتھڑا ہوا تھا اور بچے کی حالت انتہائی نازک تھی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نامعلوم نومولود بچے کو ڈی ایچ کیو جوہرآباد چائلڈ نرسری میں منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں