خوشاب : اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت کا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

خوشاب (رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت کا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرمتعدد دکانیں اور ہوٹلز سیل کئیے ہیں۔ حکومت کی طرف سے وضع کردہ کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تحصیل انتظامیہ نورپورتھل کی طرف سے تحصیل بھر میں مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت تحصیل ہیڈکوارٹر نورپورتھل سمیت نواحی علاقوں کے خصوصی دورے کر رہے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے نواجی قصبہ رنگ پور بگھور کے دورہ کے موقع پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف نو دکانیں سیل کیں جن میں ہوٹلز وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں اور ہوٹلز مالکان کو ہدایت کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے حکومت کی طرف سے کرونا سے بچاو کےلیےوضع کردہ ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلہ میں ہرگز کسی تساہل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی صحت بہت عزیز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومتی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں