لاہور : لاہور جلسے میں دہشت گردی کا خدشہ، پولیس کا تھریٹ الرٹ جاری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ میں ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ہے، پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے مریم نواز اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر سیاسی قیادت کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے، تھریٹ الرٹ میں پی ڈی ایم قیادت کو جلسہ منسوح کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم جلسہ منسوخ نہ کرنے پر پولیس نے مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کو سخت حفاظتی ہدایات جاری کردی ہیں۔تھریٹ الرٹ کے مطابق مریم نواز اور رانا ثناء اللہ دوران سفر بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کریں، گاڑی کے سن روف سے ہرگز باہر نہ نکلا جائے اور نہ ہی کوئی تقریر کی جائے۔دوران جلسہ لاوڈ اسپیکر کے استعمال سے گریز کیا جائے، کورونا وبا کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، سیاسی قائدین سمیت جلسہ گاہ کی سکیورٹی بھی بڑھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں