گجرات : شہری کرونا سے خود کو اور اپنے خاندان کے افراد کو بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کریں دفاتر، کاروباری مراکز، میرج ہالز، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی ؛ سیف انور جپہ ڈی سی گجرات

گجرات (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر میں شدت آچکی، ملک بھر کیطرح گجرات میں بھی پازیٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، شہری کرونا سے خود کو اور اپنے خاندان کے افراد کو بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کریں دفاتر، کاروباری مراکز، میرج ہالز، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہفتہ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی فنانس ظہیر لیاقت، اے سی سلمان ظفر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل بھی موجود تھے،ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران دفاتر میں ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، زیادہ افراد کو دفاتر میں بیک وقت نہ بلایا جائے اور شکایات کے لیے ہیلپ لائن نمبر دیا جائے. ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے حکومت اور انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہتی تاہم ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا اور یہ کاروائی 12 دسمبر کے بعد بھی جاری رہے گی. انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنی دوکانوں پر ماسک استعمال کریں، نو ماسک نو سروس کے بورڈز لگائے جائیں، ٹرانسپورٹرز بغیر ماسک مسافر کو گاڑی میں سوار نہ کریں اور عملہ کو بھی ماسک لگانے کی ہدایت کی جائے. ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران پبلک مقامات کی چیکنگ جاری رکھیں، شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے اور رش والی جگہوں پر جہاں تک ممکن ہو بغیر ماسک شہریوں کو ماسک دیے جائیں. انہوں نے واضع کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت وبا کی صورت حال سے عہدہ برا ہونے کو تیار ہے، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے الرٹ کر دیا ہے جبکہ بیڈز، وینٹی لیٹر،حفاظتی کٹس بھی موجود ہے تاہم انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے خود کو اس خطرناک مرض سے بچا جا سکتا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل نے بتایا ہے کہ ضلع میں کرونا ٹیسٹوں تعداد 49591 ہو چکی ہے، 2895 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پازیٹو کیسز کا تناسب 5.6 فیصد ہے. انہوں نے بتایا کہ پہلی اور دوسری لہر کے دوران کئے گئے کل 49591 ٹیسٹوں میں سے 45000 ٹیسٹوں کی رپورٹ منفی آئی ہے باقی رپورٹس کا انتظار ہے جبکہ پہلی اور دوسری لہر میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو چکی ہے. سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ دوسری لہر کے بعد سے ضلع میں 144 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 131 افراد ہوم آئسولیشن میں ہیں جبکہ 14 مریض عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں داخل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں