خوشاب : ممتاز تعلیمی و ادبی شخصیت اور نامور ماہر تعلیم جناب ملک فضل اللہ فضل بطور ایکٹنگ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب تعینات

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ممتاز تعلیمی و ادبی شخصیت اور نامور ماہر تعلیم جناب ملک فضل اللہ فضل کو بطور ایکٹنگ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب تعینات کر دیا گیا ۔ ملک فضل الہی فضل الہی صاحب کا شمار پنجاب کے ممتاز ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے۔ موصوف بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پورتھل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمینٹری سکولز میانوالی اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے چکے ہیں ۔ ان دنوں آپ بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب تعینات ہیں ۔ موصوف انتہائی ملنسار، خوش گفتار، ہنس مکھ، ہردلعزیز ،معاملہ فہم ، دوست پرور اور زندہ دل طبیعت کے مالک ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کو اعلی ا انتظامی صلاحیتیں عطا کی ہیں ۔ جناب فضل الہی فضل صاحب نے بطور ٹیچر اور بطور افیسر ہمیشہ اپنے شاگردان عزیز اور اساتذہ کرام کے دلوں پر راج کیا ہے ۔ سر فضل اللہ فضل صاحب کی عظیم المرتبت شخصیت کئ ایک اوصاف حمیدہ کا مرقع ہے ۔ علمی اور ادبی حوالوں سے آپ پنجاب بھر میں نامور ہیں ۔ آپ کی مترنم شاعری کو علمی اور ادبی حلقوں میں یکسر پذیرائی حاصل ہے ۔موصوف علمی ادبی اور سماجی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ آپ ضلع خوشاب کا فخر ہیں۔ عزت مآب جناب ملک فضل الہی فضل صاحب کو بطور ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ضلع خوشاب کا چارج ملنے پر سئنیر ماسٹرز شاہد اقبال، ملک سلطان سکندر ،ملک امتیاز حسین بوڑانہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک سرفراز احمد اعوان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فزیکل خوشاب عابد حسین بھٹی، پی ٹی یو کے سب ڈویژن راہنما ایم اللہ دتہ جاوید ، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک حاجی محمد خالد راہداری، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک حاجی محمد نواز جسرہ ،پی ٹی یو ضلع خوشاب کے صدر ملک امتیاز اعوان ،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی یو خوشاب ملک شوکت حیات شاہی کھرل ،پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے چیئرمین صاحب خان ضلعی صدر ایجوکیٹرزیونین مہر شکیل، پی ٹی یو تحصیل نورپورتھل کے ایکس پریزیڈنٹ ملک خورشید حطار، ٹیچرز راہنماؤں ملک صابر حسین جسرہ ،ملک دوست محمد سٹھار، ملک عامررضابنگی ،سردار تجمل عباس خان بلوچ، رانا اکبر ساقی ، ملک امان اللہ جوئیہ ،سردار قنبررضا خان بلوچ،ملک سلیم اللہ اعوان اور دیگر عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں