جمبر : جعلی ڈگریوں اور جعلی لائسنس کے حامل عطائی ڈاکٹر سرعام موت بانٹنے لگے

جمبر ( نمائندہ خصوصی ) جعلی ڈگریوں اور جعلی لائسنس کے حامل عطائی ڈاکٹر سرعام موت بانٹنے لگے عطائی گلیوں محلوں میں لیڈیز ڈاکٹرز کے ساتھ عوام کو چونا لگانے میں مصروف اندرون شہر و گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار علاقہ مکینوں کا ڈپٹی کمشنر قصور اور سی ای او ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جمبر بھینسوں کو چارہ ڈالنے والے بھی ڈاکٹر بن کر کلینک کھولنے لگے لیڈیز ڈاکٹرز رکھ کر کاروبار چمکانے لگے عطائی ڈاکٹر جمبر اندرون شہر اور گردونواح میں سرعام عوام کی جان و مال سے کھیلنے میں مصروف عمل 2 نمبر ادویات کے استعمال سے بیشتر لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے جمبر موڑ ، جمبر اڈہ اور جمبر مارکیٹ اسٹاپ سمیت بیشتر گلیوں محلوں میں زندگی کے رکھوالے زندگی کو داؤ پر لگانے میں مصروف عوام کا ڈپٹی کمشنر قصور اور سی ای او ہیلتھ سے فوری طور پر نوٹس لے کر ان موت کے سوداگروں کے خلاف سخت سے سخت کا روائی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں