خوشاب : اے سی نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت کی زیر نگرانی نور پور تھل شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں؛ حرا جاوید چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نورپورتھل

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نورپورتھل حرا جاوید نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت کی زیر نگرانی نور پور تھل شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہریوں اور صحافیوں کی ایک خصوصی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صحت و صفائی کے نظام کو موثر بنانے ،پینے کے صاف پانی کی سہولت کی فراہمی اور تجاوزات کا خاتمہ ہماری ترجیحات ہیں ۔ میڈم حراجاوید نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود ہیں جبکہ ہمیں لامتناہی مسائل کا سامنا ہے۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہم تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاکر شہریوں کی بہبود کے لئے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔چیف آفیسر نے کہا کہ قطری شہزادہ کی طرف سے عطیہ کئے جانے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ کو چلو کرانے اور شہر میں جنرل بس سٹینڈ کی سہولت کی فراہمی کے لیے بتدریج ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے شہر سے اپیل کی کہ وہ مہذب ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے گھروں کے گردوپیش گلیوں اور محلوں میں صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی کے عملہء صفائ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔میڈم حرا جاوید نے شہریوں اور میڈیا نمائندگان سے توقع ظاہر کی کہ کو سماجی بہبود کے لئے ایم سی نورپورتھل کی بھرپور معاونت کریں گے ۔ اس موقع پر شہریوں اور صحافیوں کے وفد نےمیونسپل کمیٹی حکام کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں