خوشاب : معاشرہ کے افراد میں انسانی خدمت کا جذبہ بیدار کر کے نہ صرف دکھی لوگوں کی خدمت کا عمل پروان چڑھایا جا سکتا ہے بلکہ معاشرتی مسائل کو بھی تیزی سے حل کیاجاسکتاہے ؛ آمنہ ملک صدر پی ٹی آئی ویمن ونگ خوشاب و صدر کوپیئر اینڈ ڈویژنل کوآرڈینیٹر سرور فاؤنڈیشن

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) صدر پی ٹی آئی وومن ونگ ضلع خوشاب و صدر کوپیئر اینڈ ڈویژنل کوآرڈینیٹر سرور فاؤنڈیشن محترمہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ معاشرہ کے افراد میں انسانی خدمت کا جذبہ بیدار کر کے نہ صرف دکھی لوگوں کی خدمت کا عمل پروان چڑھایا جا سکتا ہے بلکہ معاشرتی مسائل کو بھی تیزی سے حل کیاجاسکتاہے۔ دارالاامان خوشاب میں موجودہ بچیاں ہماری بیٹیاں ہیں ان کو درپیش مسائل کے لئے بے لوث اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وہ کوپیئر اینڈ سرور فاؤنڈیشن این جی او کی جانب سے دارالاامان جوہرآباد میں الیکٹرک گیس گیزر اور بچیوں کو گرم شالز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع ڈی سی خوشاب محترمہ مسرت جبیں‘ پی ٹی آئی وومن ونگ ضلع خوشاب کی نائب صدر محترمہ شکیلہ اعوان‘ سپرنٹنڈنٹ دارالاامان خوشاب آمنہ حیات‘ انڈسٹریل ہوم جوہرآباد کی مینجر میڈم ام فرواء ہمدانی‘ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ آور سردار نذر حیات بلوچ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجبور اور بے سہاراافراد کی خدمت ہی معاشرے کے مہذب لوگوں کا خاصا ہوتا ہے۔ جس کے ذریعے بندہ نہ صرف دنیا بلکہ آخرت بھی سنوار لیتا ہے۔ قبل ازیں کوپیئر این جی او کی صدر اینڈ سرور فاؤنڈیشن سرگودھا کی ڈویژنل کوآرڈینیٹر محترمہ آمنہ ملک اور ڈی سی خوشاب مسرت جبین نے تختی کی نقاب کشائی کر کے الیکٹرک گیس گیزر کاا فتتاح کیا اور دارالامان کی تمام بچیوں میں سردی سے محفوظ رہنے کیلئے شالز بھی تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں