گجرات : این سی او سی اور حکومت پنجاب کی سخت ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر انور سیف جپہ کے حکم پر تینوں تحصیلوں کے اے سیز اور ایم سی گجرات کے افسران کا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، فیبرکس شاپ کو 10 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 3ہوٹل سیل

گجرات (نمائندہ خصوصی) کرونا ایس او پیز سے آگاہی اور عملدرآمد کے ہفتہ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں آگاہی مہم جاری ہے جبکہ سنگین نوعیت کے خلاف ورزی کرنے پر تین ریسٹورنٹس کو سیل، فیبرکس شاپ انتظامیہ پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ این سی او سی اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کی ٹیموں کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہوٹلز، کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر گجرات سلمان ظفر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمود اقبال گوندل اور ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر پر مشتمل ٹیموں نے گجرات میں بٹ کڑاھی، گجرات گرل، گلوریا جینز، روہتاس پیلوز، لارڈز ہوٹل، شہزاد ہوٹل، رائل میرج ہال، صوفی کباب، فریشن جوس رامتلائی چوک، سویٹ شاپ گلزار مدینہ روڈ سمیت متعدد اداروں کو چیک کیا اس دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر بٹ کڑاھی، صوفی کباب موتی بازار کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا گیا جبکہ صادق فیبرکس بھمبر روڈ پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ اے سی کھاریاں خالد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز، ہوٹلز، میرج ہالز کی چیکنگ کی اور افضل ریسٹورنٹ پنجن کسانہ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹل کے اندر بٹھا کر گاہکوں کو کھانا کھلانے پر اسے سیل کر دیا۔ تینوں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن و کمیٹیون کے ٹیموں نے جی ٹی روڈ، رحمان شہید روڈ، بھمبر روڈ سمیت گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کی اہم شاہراہوں پر کاروبار کرنے والے افراد کو آگاہی پر مبنی پمفلٹ اور ماسک بھی تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے ہفتہ کے سلسلہ میں سخت چیکنگ کاسلسلہ 12دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں